• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں وزیر فیصلے سے اختلاف پر استعفیٰ دیکر چلا جاتا ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑے صاف الفاظ میں ہدایات دیں ہیں اپنی وزراء کو کہ جو فیصلہ ہو کابینہ کے اجلاس میں وزراء اس کا دفاع کریں گے

اگر وہ تنقید کریں گے میڈیا پر جا کر تو وہ مستعفی ہوجائیں کابینہ میں ہر ایک کو اظہارِ رائے کی آزادی ہے وہاں اظہار کریں میڈیا پر اختلاف رائے یا تنقید قابل قبول نہیں ہے اس پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی وزیر کو کسی فیصلے سے اختلاف ہوتا ہے تو وہ استعفیٰ دے کر چلا جاتا ہے

بعض اوقات ایسے اوٹ پٹانگ فیصلے کیے جاتے ہیں جن کو پھر ڈیفنڈ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین