• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مردوں میں منہ اور خواتین میں چھاتی کا سرطان سب سے زیادہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کینسر رجسٹری (کے سی آر) کے مطابق کراچی کے مردوں میں منہ کا سرطان سب سے زیادہ عام ہے جبکہ خواتین میں چھاتی کا سرطان سب سے زیادہ اور اس کے بعد منہ کا سرطان بھی عام ہے، جنوری 2017ء اور دسمبر2019ء کے دوران حاصل کیے گئے کراچی کینسر رجسٹری کے ڈیٹا بیس کے مطابق کراچی میں 33 ہزارتین سو نو سرطان یا ناسور سے متعلق کیسزرجسٹرڈ ہوئے جس میں خواتین کی تعداد 17,490 یعنی 52.5 فیصدجبکہ مردوں میں یہ تعداد15,819یعنی47.5فیصد تھی، کراچی کینسر رجسٹری کے مطابق امراض کے پھیلاو کی یہ پریشان کن صورتحال فوری توجہ طلب مسئلہ ہے۔ یہ بات آغا خان کی پروفیسر اورکراچی کینسر رجسٹری کے چیئر ڈاکٹر شاہد پرویز نے بدہ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سیمینار روم میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ”سرطان اور کراچی کینسر رجسٹری“ کے موضوع پراپنے آن لائن لیکچر کے دوران کہی۔

تازہ ترین