• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2300 ارب روپے کا گردشی قرضہ بہت بڑا قومی بوجھ ہے، تابش گوہر

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کی ذاتی وجوہات تھیں لیکن ظاہر ہے گردشی قرضہ2300ارب روپے کا بہت بڑا قومی بوجھ ہے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس بوجھ کو کم کرنے میں اپنا ہاتھ بٹائیں ،وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ میں ان کے ساتھ اس جدوجہد کا حصہ بنوں۔ایک سوال کہ آپ کے کام میں مداخلت ہورہی تھی،اس کے جواب میں تابش گوہر کا کہنا تھا کہ میں اس کو مداخلت تو نہیں کہونگا تاہم میں ایک کارپوریٹ سیکٹر کا آدمی ہوں اور میرا کام کرنے کا طریقہ الگ ہے اس لئے میری خواہش ہوتی ہے کہ Unity of Commandہو،وژن بالکل واضح ہو لیکن سیاسی معیشت میں کام کرنے کا طریقہ الگ ہوتا ہے اور بہت چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے اس لئے فیصلوں میں یکسوئی دکھائی نہیں دیتی اور کبھی کبھی Frustration بھی آجاتی ہے جس کا اظہار ہم سب کرتے ہیں اور وزیر اعظم بھی کرتے ہیں اس لئے انہیں جلدی ہے تبدیلی کی ،امید ہے کہ اب تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

تازہ ترین