• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں سلنڈر دھماکا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) دہلی گیٹ کے علاقے میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا،ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا، تفصیل کے مطابق محلہ لاٹو مصر کے رہائشی محمد اسلم کے گھر میں گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کا سامان جلاکر خاکستر کردیا، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، متاثرہ مالک کے مطابق ناقص میٹریل سے تیار شدہ سلنڈر بلاسٹ کا سبب بنا، جلنے والے سامان کی مالیت پچاس ہزار روپے تھی۔
تازہ ترین