• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، صدر عارف علوی

صدرمملکت عارف علوی کہتے ہیں کہ پاکستان آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے جبکہ پاک آذربائیجان تجارتی حجم بڑھانے اور ثقافتی و تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدرمملکت نے ناگورنو کاراباخ کی آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی اور او آئی سی رابطہ گروپ میں کشمیر پر آذربائیجان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی سہ فریقی مذاکرات سے سہ رخی تعلقات بڑھیں گے۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان میں تجارتی اورثقافتی تعاون بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیرخارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر تمام عالمی فورمز پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ نے نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین