• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں انھیں مختلف اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ 

وزیر اعظم پنجاب کے صنعنتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم کا بھی افتتاح کریں گے جہاں پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اور کامیابیوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو ایگریکلچر مارکیٹنگ سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔ 

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

تازہ ترین