لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے نانی تین کم سن نواسوں اور نواسی سمیت جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو کے مطابق آگ کمرے میں موجود گیس ہیٹر سے لگی، 52 سالہ نانی دو نواسوں اور ایک نواسی کو بچانے کے لئے باتھ روم میں لے گئی جہاں چاروں کا دم گھٹ گیا۔
جاں بحق بچوں میں آٹھ سالہ عبیرہ، 5 سالہ ہادی، ایک سالہ حنان شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ آگ کے شعلے دیکھ کر گھر کی طرف لپکے لیکن گیٹ بند ہونے کےباعث اندر نہ جا سکے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئیں اور چاروں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
حادثے میں جاں بحق بچوں کے بدقسمت ماں باپ پرائیویٹ ملازمت پر گئے ہوئے تھے، واقعے کی اطلاع ملی تو فرط غم سے بے ہوش ہو گئے۔