لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامورگلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع نے ایک معنی خیز پوسٹ شئیر کی ہے۔میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرشیئر کی گئی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ میرے دشمن بھی میرے گانے گاتے اور اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں۔میشا نے اپنی تصویر کے ساتھ پیغام میں کہاکہ کیسا عجب کرم ہے میشا کہ تمہارے دشمن بھی تمہارے گانے گاتے ہیں، چُھپ چُھپ کے باقی دُنیا سے، اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں۔گلوکارہ کی طنزیہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریف وتنقید کا سلسہ جاری ہے۔واضح رہےکہ کہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے۔