• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم فٹ، جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم مکمل فٹ اور بیٹنگ پریکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اوپنر امام الحق کو ایک سے دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کی اجازت مل جائے گی۔ ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کاری ہیب جاری ہے۔ جنوبی افریقا کےخلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لیے بابر اعظم نے اظہر علی کے ساتھ بھرپور بیٹنگ سیشن میں حصہ لیا۔ بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کررہے تھے۔ اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز بولروں کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ہے، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجواب بولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین