• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاور دو سال مصروف، کوچ بنانے کی باتیں غلط، وسیم خان

کراچی(عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور کو مصباح الحق کی جگہ ہیڈ کوچ بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وہ اگلے دو سال تک مصروف ہیں، ان سے معاہدے کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔ مصباح کو ہٹانے کی خبریں غلط،کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔ جمعرات کو نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اینڈی فلاور کی طرح اس وقت گیری کرسٹین بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ہم نے کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں مصباح کو ساری باتیں واضح طور بتادی ہیں۔ جنوبی افریقا کی سیریز کے بعد15 ،16 فروری کو کرکٹ کمیٹی اجلاس میں کوچز خاص طور پر مصباح الحق کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ مصباح الحق کو مزید موقع دینا چاہتے ہیں۔ مصباح اور وقار یونس کا تین تین سال کا معاہدہ ہے لیکن یہ قبل ازو قت ختم ہوسکتا ہے۔ اگر ہمیں پیسے دینے ہوں گے تو دیں گے لیکن ا س موقع پر تبدیلی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین