• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ ددوچھہ ڈیم ‘‘متاثرین کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے، قائمہ کمیٹی

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل نے ہدایت کی ہے کہ ددوچھہ ڈیم کے متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق رقوم ادا کی جائیں ، فیڈرل فلڈ کمیشن اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے ماہرین مل کرضلع بھکر میں بنائے گئے دریائے سندھ پر بند اور گائیڈ وال پر رپورٹ پیش کریں ،جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نواب محمد یوسف تالپور کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس میں بتایا گیا کہ ددوچھہ ڈیم کیلئے ابتدائی طور پر18 ہزار5 سو کنال زمین حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھامگر بعد میں حکومت نے منصوبے پر نظر ثانی کرکے سولہ ہزار کنال زمین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت بعض زمینیں 65 ہزار اور کچھ زمینیں 95 ہزار روپیہ کنال کے حساب سے زبردستی خرید رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، ددوچھہ ڈیم کے علاقے میں ڈی ایچ اے کے پلاٹوں کی قیمت کم از کم 40 لاکھ روپیہ کنال رکھی گئی ہے، جبکہ سہولیات دینے کے بعد سات مرلے کا پلاٹ تیس سے چالیس لاکھ روپے کا ہو جائے گا ۔

تازہ ترین