کراچی(اسٹا ف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ20سال سے افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے باوجود اس ملک میں داعش کا قدم جمانا سوالیہ نشان ہے، امریکا جب تک اپنی بھارت نواز پالیسی میں تبدیلی نہیں لائے گا افغانستان میں سکون اور خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن قائم نہیں ہوسکے گا،نئے امریکی صدر کو اس حوالے سے واضح موقف اختیار کرنا ہوگا۔