• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت کی طرح آزاد کشمیر میں دھاندلی کرنے والا مودی کا یار ہوگا، ن لیگ کا وائٹ پیپر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے، (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے ہاتھ پائوں باندھے گئے، اگر کسی نے آزاد کشمیر میں گلگت انتخابات کی طرح دھاندلی کی تو وہ مودی کا یار ہوگا ، کسی بھی تنازع کا فائدہ ہندوستان کو ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں قومی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے سلیکٹڈ حکمران مسلط کرنے کا ری پلے کیا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے وزیر امور کشمیر ، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی نگران وزیراعلیٰ نامزد کرتا ہے، افسوس اس بار اس قاعدے کو ہی بلڈوز کردیا گیا، 14 نگراں وزرا لگاکر لوگوں کو توڑا گیا، وفاقی وزراء نے جی بی کا الیکشن مکمل کنٹرول کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ عوام ووٹ کی عزت کا حق مانگ رہے ہیں جس ملک میں ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی ، اس کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ہم نے ووٹ کی عزت کو پامال کرکے آدھا ملک کھو دیا ،باقی ملک میں ہچکولے آتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ میں نے جی بی چیف الیکشن کمشنر کو شکایات کی تو انہوں نے بے بسی سے کہا کہ میں کیا کروں ،میری کوئی نہیں سنتا ،میں نے کہا کہ اگر کوئی نہیں سنتا تو مستعفی ہو جائیں ،پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سیلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، پی ٹی آئی کو بدترین دھاندلی کے ساتھ صرف اٹھ نشستیں ملیں، آزاد امیدواروں کو دبائو دیکر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا۔ حفیظ الرحمن نے کہا کہ 22 اگست انتخابات لازم ہونا تھے،چیف الیکشن کمشنر نے بغیر بتائے الیکشن شیڈول کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا، ہمارا ایک بھی’’ ایلیکٹیبل‘‘ نہیں ٹوٹا تھا مگر اسکے بعد ہماری پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی ،اس سے قبل پی ٹی آئی کے پاس امیدوار ہی نہیں تھے، ہر سطح پر بے ضابطگی کی گئی، ہمارے بندے توڑے گئے ، ہمارے آٹھ لوگوں کو پارٹی کراس کرائی گئی ، چار وزراء نے جماعت چھوڑ دی ،ہماری جماعت کو توڑ کر ، بندے چھین کر انہوں نے الیکشن شیڈول دیا، پھر ان افراد کو پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو سیل کیا گیا، ہم نے جی بی کی اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا مگر مقتدر حلقوں نے یقین دہانی کرائی جس پر ہم نے اسمبلی نہیں توڑی ،چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی میں طریقہ کار کی خلاف ورزی کی گئی۔

تازہ ترین