• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاشم ندیم کا نیا شاہکار ”جیوٹی وی“ پر تہلکہ مچانے کو تیار

کراچی (محمد ناصر)ڈرامہ وفلم پروڈیوسر، کہانی و ڈرامہ ونویس، ہدایتکار، اسکرپٹ رائٹر اور معروف ناول نگار ”ہاشم ندیم“ پاکستان کے وہ نامور مصنف ہیں جن کے ناول آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ ناظرین کیلئے خوش خبری ہے کہ پاکستان کے معروف ناول نگار نے ایک بار پھر ”جیو ٹی وی“ کیلئے خصوصی طور پر ڈرامہ تحریر کرکے اپنے مشہور ناول کی ڈرامائی تشکیل کردی ہے۔ ہاشم ندیم پہلے بھی ”جیو ٹی وی“ کو دو مضبوط ڈرامہ سیریلز دے چکے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے رائٹر نے عوام کی فرمائش پر پاکستان کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ چینل کیلئے اپنے سب سے بڑے ناول کو ڈرامائی شکل میں ڈھال کر تیار کر لیا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معتبر نام اور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ تیار کرکے ڈرامے کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ اُس میگا سیریل کو آن ایئر کرنے کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ یہ میگا سیریل بہت جلد پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ پر نشر ہوگا۔ اداکار فیروز خان اور اقراء عزیز ان کے نئے سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیںہاشم ندیم کی تحریر کو پاکستان کے نامور ڈائریکٹر سید وجاہت حسین نے اس مہارت سے عکس بند کیا ہے کہ ناظرین اس سیرل کا ایک بھی سین مس نہیں کر پائیں گے۔

تازہ ترین