• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن،تھانوں میں کھڑی سینکڑوں گاڑیاں، موٹرسائیکل سکریپ میں تبدیل

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) زیردفعہ 550قبضہ پولیس میں لی گئی سیکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پولیس لائن اورتھانوں میں کھڑی گل سڑگئیں۔ پولیس حکام کی عدم توجہی کے باعث کروڑوں روپے کی گاڑیاں اورموٹرسائیکل سکریپ میں تبدیل ہوگئے جبکہ بیشترگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے کارآمدپرزے مبینہ طورپر چوری کرکے فروخت کردیئے گئے۔کئی کارآمدگاڑیاں من پسندافرادکوسپرداری پردے کرپولیس حکام بھول گئے ۔پولیس حکام کی نااہلی کے باعث برآمدہونے والی مسروقہ گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے نہ ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے پاس اس وقت مختلف مقدمات میں برآمدہونے والی اورمشتبہ طورپر زیردفعہ 550قبضے میں لی گئی گاڑیوں کی تعداد558جب کہ موٹرسائیکلوں کی تعداد1047بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ قانون کے تحت ان گاڑیوں کوصدرمال خانہ میں ہوناچاہئے لیکن راولپنڈی ضلع کے صدرمال خانہ میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پولیس لائن میں کھلے آسمان کے نیچے رکھاگیاہے جب کہ کچھ گاڑیاں اورموٹرسائیکل مختلف تھانوں میں ہیں جہاں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ان کابراحال ہے ۔
تازہ ترین