پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے اپنے شوہر عون چوہدری کو دُنیا کا بہترین آدمی قرار دے دیا۔
شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اُن کے چاہنے والوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔
سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک صارف نے نور بخاری سے اُن کے شوہر کے بارے میں سوال کیا۔
صارف نے پوچھا کہ ’آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ اور اُن کا تعلق کس شعبے سے ہے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ ’میرے شوہر کا نام عون چوہدری ہے اور وہ ایک سیاستدان ہیں۔‘
ایک اور صارف نے اپنے سوال میں کہا کہ ’آپ اپنے شوہر کے بارے میں کچھ بتائیں کیونکہ ہم نے کبھی آپ دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا۔‘
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے انسٹا اسٹوری میں عون چوہدری اور اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی۔
نور بخاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف کو جواب دیا کہ ’میرے شوہر میرے ہیرو ہیں۔‘
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’عون چوہدری دُنیا کے سب سے بہترین آدمی ہیں۔‘
واضح رہے کہ عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔
عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔
اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔