• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری نظر میں بشریٰ بی بی کا ایک خاص مقام ہے، نور بخاری

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اُن کے لیے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اُن کے چاہنے والوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

انہی صارفین میں سے ایک صارف نے نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال پوچھا۔

صارف نے پوچھا کہ ’عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عرف پنکی آنٹی سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟‘

انسٹاگرام صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ ’میری نظر میں بشریٰ بی بی کا ایک خاص مقام ہے، وہ میرے لیے ایک ماں سے  بڑھ کر ہیں۔‘

خیال رہے کہ نور بخاری نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

نور بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی مرشد بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی عبایا اور حجاب زیب تن کیا اور اب انہوں نے مکمل طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مرشد بشریٰ بی بی سے ایک عزیز کے ذریعے ملیں اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔

یہی وجہ ہے کہ نور بخاری بشریٰ بی بی کی اس قدر عزت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

تازہ ترین