وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن فری اینڈ فیئر ہوناچاہیے، وزارت داخلہ نے نادرا کی گاڑیاں ووٹروں کے اندراج کیلئے پی ٹی آئی والوں کو دی ہیں۔
مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کل کوئی خرابی پیدا ہوئی تو وزارت داخلہ ذمہ دار ہوگی، گلگت بلتستان والا ڈرامہ یہاں نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نام اور پرچم میں تبدیلی نہیں ہو سکتی، وزیراعظم کی کرسی پر پہنچنے کیلئے قومی وقار کا سمجھوتہ نہیں کریں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی میں وفاقی حکومت نے ہمارے بجٹ پر 20 ارب روپے کا کٹ لگا دیا، وفاق کے اس اقدام سے آذاد کشمیر میں آٹا مہنگا کرنا پڑگیا۔ آٹے کو بنیاد بناکر آئندہ انتخابات میں کوئی کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔