سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ماہ میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت نے ماہ جنوری کے دوران دوسری مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مزید کہا کہ ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جاری ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ ہم عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں۔