• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادری زبان میں تعلیم کا فروغ انتہائی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے، نئی تحقیق



نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم کا فروغ انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں نمائندہ ٹی سی ایف ریاض کاملانی نے کہا کہ اس حوالے سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینے سے بچوں کے تصورات واضح ہوتے ہیں اور ان میں خود اعتمادی بڑھتی ہے۔


ریاض کاملانی نے یہ بھی کہا کہ جب پاکستان میں بچوں کو سائنس کی ابتدائی تعلیم انگریزی میں دی جاتی ہے تو نہ وہ سائنس سمجھ پاتے ہیں نہ انگریزی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دی جائے اور مرحلہ وار دوسری زبانوں سے متعارف کروایا جائے۔

تازہ ترین