• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف مہم جاری، متعدد سربمہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےشہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم جاری ہے اس سلسلے میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے ،لیاقت آباد اور گلبرگ ٹائون میں متعدداضافی منزلوں ،پورشن، کمرشل اوردیگر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم و سربمہر کردیاہے تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ 06،سب بلاک 2-B پر واقع پلازہ کی تیرہویں کی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر 17/3،سب بلاک 3-D،پر چوتھی منزل پر پینٹ ہائوس کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر 10/10،سب بلاک 3-G، پانچویںمنزل کی پارٹیشن دیواروں، کو منہدم اورپلاٹ نمبر 12/5، سب بلاک 4-F، پر استعمال اراضی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے احاطے کوسربمہر کردیا،لیاقت آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر82/2،سی ایریا پر پارٹیشن دیواروں اور برائیڈل روم ،پلاٹ نمبر 2/438پر پارٹیشن دیواروں ،آرسی سی کالمز اور شیٹرنگ جبکہ گولیمار پھول والی گلی میں پلاٹ نمبر50/2،اور پلاٹ نمبر50/3،پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور شیٹرنگ کو منہدم کردیاگیا۔

تازہ ترین