ملتان (سٹاف رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان کی مختلف ٹیموں نے ملتان، صادق آباد اور ڈی جی خان سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ڈیزل اور سلفر قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق سپریٹنڈنٹ محمد سلیم نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔ انسپکٹرز عدنان چانڈیو، جمیل حیدر، حافظ محمد یونس، نصراللہ اور محسن رضا نے صادق آباد، ملتان اور ڈی جی خان سے یکم تا 10جنوری کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 5 سمگل شدہ گاڑیاں، 50 لیٹر ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ سلفر قبضہ میں لے لیا۔ سمگل شدہ گاڑیوں اور سامان کی مالیت 3کروڑ 33 لاکھ روپے ہے۔ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔