وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، پی ڈی ایم میں اب ہر کوئی اپنی ہانک رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑ چکی ان کے درمیان جلد جوتیوں میں دال بٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ منافقین کا یہ ٹولہ استعفے کبھی نہیں دے گا چور اور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کر سکتے ۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ یہ لوگ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے اور سینیٹ الیکشن بھی عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس پر منفی سیاست کرنے والوں کی انتشار کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے۔