• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آئی جی سندھ کیخلاف فنڈز کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر کے خلاف پولیس فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کردی گئی، ملزمان کے وکلاء کی غیر حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔

سندھ پولیس کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت پرسابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ کیس کو 2 سال گزر جانے کے باوجود بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ہے، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر کے خلاف 2018 ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین