• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31جنوری بھی گزرجائیگی PDM کے استعفے نہیں آئیں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 31جنوری بھی گزرجائیگی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم جلسے کرکے تھک جائے گی حکومت 2023 ء تک قائم رہے گی ، لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کی ، گورنرپنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں، احتساب اور ملکی ترقی کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اوربلاتفر یق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

اس موقع پر محمود الرشید نے کہا کہ اگرمخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دباؤ میں آئیگی تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین