وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ مردم شماری پچھلی حکومت نے کروائی، مردم شماری پر سوال اُٹھے لیکن پچھلی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سراج الحق سے درخواست ہے کہ پشاور میں بھی کراچی کی غلط مردم شماری پر جلوس ضرور نکالیں۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ملاقات میں مردم شماری کے نتیجے کو ای سی سی میں بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ایم کیو ایم سے تسلی بخش بات ہوئی، ان شاء اللّٰہ مردم شماری اپنے وقت پر ہوگی۔