کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی عمل اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے جزائر پر سندھ اور وفاق کا الگ الگ موقف ہے، ان جزائر پر کوئی فوج نہیں آرہی ہے، مردم شماری پر تحفظات سندھ، بلوچستان سمیت تین صوبوں کے تھے اور ہیں، یہ شماری ہمارے دور میں نہیں ہوئی تھی، سیاست کرنے کے بہت سے مواقع ہیں، ترقیاتی کام میں ملکر کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کوآرڈنی نیشن کمیٹی اجلاس کے بعد، وفاقی وزیر امین الحق اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت نےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر مکمل عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے تین بڑے نالوں پر کام کر رہے ہیں جس میں ابتک کوئی مزاحمت سامنے نہیں آئی ہے۔ ابتدائی سروے میں مکانات ہٹانے کی تعداد زیادہ اور ہزاروں میں تھی پھر اس میں کمی آئی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کرنے کے بہت سے مواقع ہوتے ہیں لیکن ترقیاتی کام میں مل کر کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کے کراچی کے پیکج کے تحت ایک سوگیارہ ارب کے منصوبے اب بنیں گے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد وفاقی، صوبائی حکومت نے نکاسی آب کے لیے منصوبہ بنایا جس کے لیے نالوں کی صفائی اور ان پر سے تجاوزاٹ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے تین بڑے نالوں پر کام کر رہے ہیں جس میں اب تک کوئی مزاحمت سامنے نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نالوں سے صفائی کا ایک طریقہ کار طے کیا جس سے پانی کی نکاسی ہو جبکہ ابتدائی سروے سے مکانات ہٹانے کی تعداد زیادہ اور ہزاروں میں تھی پھر اس میں کمی آئی۔مردم شماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس پر تحفظات موجود ہیں لیکن اس کا فورم مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی)ہے، دیگر صوبے بھی تحفظات رکھتے ہیں جسے اجلاس میں رکھیں گے۔ہفتہ کو وزیراعلی ہائوس میں کراچی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر امین الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی والے کچھ عرصے سے سندھ اور وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہے تھے کہ دونوں حکومتوں نے مل کر شہر کے لیے کام کرنے کا جو اعلان کیا تھا اس پر عمل ہوگا یا نہیں، ان منصوبوں میں سے کچھ وفاق کی ذمہ داری ہے کچھ پر صوبائی حکومت کام کریگی، جبکہ کچھ مشترکہ طور پر مکمل کیے جائیں گے