• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزری سے ملنے والی لاش خواجہ سرا کے بجائے مرد کی نکلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپر گزری میں مکان سے ملنے والی لاش خوا سرا کے بجائے مرد کی نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اپر گزری میں مکان سے 45سالہ علی زمان عرف گڈو کی لاش برآمد ہوئی تھی ،ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ خواجہ سرا ہے تاہم اسکے دو بیٹے حسن ابدال سے اسکی لاش وصول کرنے پہنچے ہیں ۔ علی زمان عرف گڈو 20سال قبل پنجاب کے علاقے احسن ابدال سے کراچی آیا تھا،علی زمان دوبیٹوں اورایک بیٹی کاباپ تھا،پولیس کے مطابق گڈوخواجہ سراکاروپ دھارکربھیک مانگتاتھا اور وہ خواجہ سرابرادری سے رابطہ نہیں رکھتا تھا تاہم وہ کراچی میں مقیم اپنے عزیزسے اکثرملاقات کرتاتھا۔ پولیس کے مطابق پانچ روزقبل علی زمان عرف گڈونے فون کال پراپنے بڑے بیٹے شہاب کوطبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔علی زمان کے دوبیٹے 21سالہ شہاب اور12سالہ سعدلاش وصول کرنے کراچی آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ لاش پر موجود زخم کے نشان کسی جانور کے کاٹنے کے ہیں تاہم لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعدحتمی وجوحات سامنے آسکے گی۔

تازہ ترین