• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹوں ،سڑکوں اورٹریفک اشاروں پرگداگروں کی بھرمار

لاہور (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر کوششوں کے باوجود گداگروں کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، شہر کی اہم مارکیٹوں ،شاہراہوں سمیت گلی محلوں بازاروں میں گداگروں کی بھرمار ہے، ٹریفک اشاروں پر ٹریفک میں رکاوٹ بننے لگی، 5مسال کی عمر سے لے کر ضعیف العمر خواتین و مرد اور بچےسرعام بھیک مانگ رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اہم شاہراہوں کو گداگروں سے فری کرنے کے اعلان کے بعد بھی شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگر بھیک مانگتے ہوئے پائے جا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس اور ضلعی حکومت ٹریفک سگنلز کو گداگروں سے فری کرنے میں ناکام ہے۔ مال روڈ، ریگل، نیلا گنبد، چیئرنگ کراس، چوبرجی،موڑ سمن آباد، دبئی چوک اقبال ٹائون، بھیکے وال موڑ، پنجاب یونیورسٹی، کیمپس پل، برکت مارکیٹ، اکبر چوک، جوہر ٹائون چوک، ڈاکٹرز ہسپتال چوک سمیت شہر کے بیشتر ٹریفک اشاروں پرگداگروں کا راج ہے جبکہ ضلعی حکومت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گداگروں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائے گا ۔
تازہ ترین