• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز پیکج کے تحت سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ایم سی ایل کی 67 سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دی۔ڈی سی نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈویلپمنٹ ونگ سے پیر کے روز 67 سکیموں کی تفصیل طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ بریفنگ کے بعد باقاعدہ طور پر ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین