• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، پروفیسر کو قتل کرنیوالے طالب علم کو دو مرتبہ سزائے موت

بہاولپور (نمائندہ جنگ) اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، مرکزی ملزم خطیب حسین کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت جبکہ اعانت پر ساتھی ملزم ظفر حسین کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے، ملزم خطیب حسین نے مذہبی نفرت کی بنا پر انگلش کے پروفیسر خالد حمید کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم خطیب حسین کالج کا سٹوڈنٹ تھا، جس نے مبینہ طور پر ظفر حسین کے ایما اور بھڑکانے پر جرم کا ارتکاب کیا، 20 مارچ 2019 کو ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین