• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا غلط استعمال، جبری ریٹائرڈاے ایس آئی کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں جبری ریٹائرکئے گئے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایچ اوتھانہ ائرپورٹ جواد شاہ نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ 6جنوری کو ایس ایچ اونصیرآبادنے فون پراطلاع دیکہ میرے تھانہ میں اے ایس آئی نصر حیات نے دھوکہ دہی سے چار ملزمان فخرعباس ،ضیغم اشرف ،مدثراشرف،خرم عباس ساکنائے منڈی بہاؤالدین کی گرفتاری بوگس ڈالی ہے ، ملزمان مقدمہ نمبر 470 ، 24نومبر بجرم 302/148/149 ت پ تھانہ گوجرہ ضلع منڈی بہاوالدین میں نامزد ہیں ۔ غزل بی بی نے 23نومبرکواے ایس آئی نصرحیات کودرخواست دی جس پراس نے ایک فرضی حکم نامہ تحریرکیاحکم نامہ پرتعمیل کنندہ کانام تصوراسلام کانسٹیبل تحریرہے جس نے تحریری بیان دیاہے میرے علم میں نہیں ہے میں نے اطلاع یابی کروائی ہے اور نہ ہی اے ایس آئی نصرحیات کے ہمراہ ملزموں کوگرفتارکیانہ ہی حوالات میں بند کروایا۔کلندرہ 151/107سزاپرایس ایچ اوکی مہرلگاکربوگھس دستخط کئے ۔ درخواست کی پشت پرایس ایچ اوکی مہرلگاکربوگھس دستخط کرکے اپنے نام مارک کی سلپ پرمہرلگاکربوگھس دستخط کئے۔ تھانہ شفٹ ہونے کی وجہ سے اکتوبرکے آخر سے ملزمان تھانہ ائرپورٹ کی بجائے حوالات تھانہ سول لائن بندکئے جاتے ہیں۔ روزنامچہ رپٹ نمبر14 کے مطابق24نومبر2020دن دس بج کرپانچ منٹ پر مذکورہ چارملزمان کی گرفتاری تحریرکی گئی لیکن انہیں تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند نہیں کرایاگیا ۔ایس ایچ اوجوادشاہ نے جنگ کے استفسارپربتایاکہ 24نومبرکوتھانہ گوجرہ کے علاقہ میں قتل ہواجس میں مذکورہ چاروں ملزمان کو نامزدکیاگیا جب کہ اے ایس آئی نصرحیات نے کلندروں میں 24نومبرکی صبح ساڑھے دس بجے انہیں گرفتارظاہرکیا اورانہیں تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند نہیں کرایاحالاں کہ اس دوران تھانہ ائرپورٹ نئی بلڈنگ میں منتقل ہوچکاتھا اوراکتوبرسے یہاں حوالات کام نہیں کررہی تھی۔نصر حیات کو قبل ازیں ایک محکمانہ انکوائری میں سزا کے طور پرپانچ دسمبر کو جبری ریٹائر کیا گیا تھا۔ اے ایس آئی نصر حیات کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹائرڈ اے ایس آئی کے حقائق سامنے آنے پر تھانہ ائرپورٹ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔نصر حیات اے ایس آئی (ریٹائرڈ) نے جعلی کاغذات تیار کر کے منڈی بہاؤ الدین کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فائدہ پہنچایا۔ملزم نے بتایاکہ وہ ضمانت کراکے شامل تفتیش ہوجائے گا ۔
تازہ ترین