آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سیکٹر ای سیون سے ڈھوک جیون تک واکنگ ٹریک ٹریل فور کا افتتاح

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے مارگلہ ہلز میں سیکٹر ای سیون سے ڈھوک جیون تک واکنگ ٹریک ٹریل فور کا افتتاح کر دیا ۔ یہ ٹریل سی ڈی اے نے ماضی میں دو خواتین کے ساتھ پیش آ نے والے نا خوشگوار وا قعہ کے بعدسکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کردی تھی جسے اب بحال کر دیاگیا ہے۔ اسلام آ باد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے اس ٹریک پر سائن بورڈ ز، ڈائریکشنل بورڈز اور فاصلہ بتانے والے بورڈ لگا دیئے گئے ہیں ۔ ٹریک کی جھاڑیوں کو صاف کرکے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں اسلام آ باد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئر پرسن رائنہ سعید ، ممبران سلمان ورائچ اور عمرانہ ٹوانہ کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی ۔ شہریوں نے ٹریک کی بحالی پر اظہار مسرت کیا ہے۔

اسلام آباد سے مزید