• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری میں 19افراد بے گناہی کی شہادت دے چکے مگر پولیس تنگ کررہی ہے، شہری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس نےمدعی سے سازبازکرکے ہمارے خلاف اقدام قتل کاجھوٹا مقدمہ درج کیا۔ایس پی صدرکی انکوائری میں 19افرادہماری بے گناہی کی شہادت دے چکے ہیں لیکن اڈیالہ چوکی انچارج ہمیں بلاوجہ تنگ کررہا ہے۔ جنگ کوصادق آبادکے رہائشی دوبھائیوں اسد محمود اورعاقب جمیل نے بتایاکہ ہمارے خلاف تھانہ صدربیرونی میں مظہراقبال کی مدعیت میں ایف آئی آردرج کرائی گئی کہ ہم نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کیا جوبے بنیاداورجھوٹی ہے ، کیس کاتفتیشی افسرسب انسپکٹرخالق دادہمیں بلاوجہ تنگ کررہاہے ایس پی صدرنے انکوائری کے بعدحکم دیاتھاکہ ہمارے موبائل نمبروں کی سی ڈی آرزاورلوکیشن لے کرمیرٹ پرمقدمہ کویکسوکروجب کہ تفتیشی جانبداری سے کام لیتے ہوئے نہ توسی ڈی آرزمنگوارہاہے اورنہ ہی میرٹ پرتفتیش کررہاہے ۔اب 14جنوری کوسب انسپکٹرخالق داداورمدعی مقدمہ سات آٹھ پرائیویٹ مسلح افرادکے ہمراہ موضع داہگل میں گیاجہاں ہماری والدہ اپنی زمین پرمکان تعمیرکرارہی ہیں جہاں انہیں گالیاں دیں ،زدوکوب کیامستری مزدوروں کوماراپیٹااورانہیں ساتھ لے گئے ۔سب انسپکٹرخالق دادسے مؤقف لینے کے لئے ان کے موبائل پررابطہ کیاگیاتوان کے بیٹے نے بتایاکہ وہ موجودنہیں ہیں ۔
تازہ ترین