کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر چنیوٹ میں 15خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
چنیوٹ پولیس کے مطابق کے چنیوٹ کے تھانہ صدر کی حدود میں مذکورہ خواجہ سراؤں کی جانب سے کرونا وائرس کی ایس او پیزکی خلاف ورزی کی گئی۔
پولیس سے مزاحمت کرنے اور تقریب کے انعقاد پر 15خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
2 دن قبل پیش آئے اس واقعے کامقدمہ چنیوٹ کے تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے جس میں پولیس اہلکار کو مضروب کرنے اور اس کی وردی پھاڑنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔