• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا بیان اپنی حکومت کی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کہتی ہیں کہ شبلی فراز کا بیان اپنی حکومت کی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔

شازیہ مری نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران درست سوالات اٹھائے۔

اُنہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنا غیرقانونی گھر ریگولرائز کرالیا لیکن غریبوں کی چھت چھین لی۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ شبلی فراز حکومتی کارکردگی پر بات کریں، نااہل حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے گندم کی اسمگلنگ میں سہولت کار بن کر ملک میں گندم کا بحران پیدا کیا۔

واضح رہے کہ شبلی فراز نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے بجائے اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں۔

انہوں نے پی پی چیئرمین پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سیاست اہلیت کے بجائے وراثت میں مل جائے تو یہی حال ہوتا ہے جو آج کل اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا ہورہا ہے۔

تازہ ترین