• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلم اقبال کا 99 فیصد لاہور صاف کرنے کا دعویٰ

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور کو 99 فیصد صاف کرنے کا دعویٰ کردیا۔

اسلم اقبال نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے حکام کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 99 فیصد تک لاہور صاف کردیا ہے، اب سے روزانہ بنیاد پر کچرا موثر انداز میں تلف کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ لاہور سے تمام کنٹینرز اور پوائنٹس کو مقررہ وقت پر کلیئر کیا جارہا ہے، تمام عملہ اور مشینری 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ مشینری کی خرابی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ترک کنٹریکٹرز کی جانب سے چھپائی گئی مشینری بھی بازیاب کرائی گئی۔

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ حالیہ صفائی کے دوران لاہور کے علاقے غازی آباد سے 5 ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 90 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے کیس اینٹی کرپشن میں بھی دائر ہیں۔

تازہ ترین