• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار مہیش منجریکر کے خلاف مارپیٹ اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج

بالی ووڈ کے اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف ایک شخص کو کا تھپڑ مارنے اور گالیاں دینے پر ناقابل دست اندازی پولیس (یعنی اس میں گرفتاری کی ضرورت نہیں ہوتی) پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مہیش منجریکر پر الزام ہے کہ جمعہ کی شب پونا شولا پور ہائی وے پر یاوات نامی قصبے کے قریب ایک شخص نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی تو اس پر فلم ساز نے اس شخص کو تھپڑ مارے اور گالیاں دیں۔


مہیش منجریکر کے خلاف یہ مقدمہ ہفتے کو یاوات پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا اور جس شخص نے مقدمہ درج کروایا، اس کا نام کیلاس ستپوتے ہے۔ 

دوسری جانب مہیش منجریکر نے دعویٰ کیا کہ جس گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اسکا ڈرائیور واقعے کے وقت نشے میں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے مہیش منجریکر نے تھپڑ مارے اور گالیاں دیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین