بالی ووڈ کے اسٹائلش اداکار و ماڈل ارجن رامپال کی بہن کو بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے طلب کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجن رامپال کی بہن کو انڈسٹری میں زیر تفتیش ڈرگز کیس کے سلسلے میں سوالات کا جواب دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکا ارجن رامپال کو بھی این سی بی نے ڈرگز کیس کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔
اپنے بیان میں ارجن رامپال کا کہنا تھا کہ ان کا بولی ووڈ ڈرگز معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ارجن رامپال کے گھر پر این سی بی حکام نے چھاپہ مارا تھا تو ان کے گھر سے ممنوعہ ادوایات برآمد ہوئی تھیں۔
بہن سے قبل ارجن رامپال کی گرل فرینڈ جنوبی افریقی خاتون گیبریلا ڈیمٹریاڈیس سے بھی این سی بی سوالات و جوابات کرچکی ہے۔
آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بولی ووڈ میں ڈرگز کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد این سی بی متعدد سیلیبریٹیز کے گھروں پر چھاپے مار چکی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔