پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شبلی فراز اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے غلط کام نہیں کیا تو الیکشن کمیشن سے بھاگ کیوں رہے تھے؟ ممنوعہ فنڈز سے متعلق پی ٹی آئی اعتراف کے بعد ماتم کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں تو بنی گالا محل اور زمان پارک محل کا ماجرا کیا ہے؟
شازیہ مری نے کہا کہ معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں عمران نیازی نے اپنے فرنٹ مین بٹھا رکھےہیں۔ پیپلزپارٹی کاریکارڈ اور کردارصاف ہے۔