• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام خارجہ پالیسی، لاکھوں مزدور بیروزگار ہوکر واپس آرہے ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے بجلی قیمتوں میں اضافے کو عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم آیف کو ٹھیکے پر دی گئی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ وزیر اعظم بنا سوچے سمجھے معیشت پر ٹویٹ داغ دیتے ہیں۔ شرح نمو منفی ہوگئی، ڈھیٹ حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دیے گئے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی مزدوروں کو گھر بار بیچ کر واپس ملک آنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا جائے کہ باہر سے آنے والی ترسیلات مزدوروں کی جمع پونجی ہے۔


مزدور بے روزگار ہوکر لوٹ رہے ہیں اور وہ اپنے ساتھ جمع پونجی واپس لارہے ہیں، جسے حکمران ترسیلات زر میں اضافہ بتا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ڈھائی سال میں بند ہوجانے والی صنعتوں کے اعداد و شمار کب ٹویٹ کریں گے۔ 

مہنگائی ڈبل ہندسے کو عبور کر چکی ہے۔ اس حوالے سےحکومت کے ارسطو کی کوئی ٹویٹ نہیں آئی۔

تازہ ترین