امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت سے بہتری کو توقع خام خیالی ہوگی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ برس مافیاز نے خوب مال کمایا، جن راج تاحال جاری ہے، پی ٹی آئی سے بہتری کی توقع خام خیالی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ پوری طرح آشکار ہوگئے، عوام اب وزیراعظم عمران خان کے وعدوں، دعوؤں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سونامی اب ناکامی اور بدنامی کے بعد بے رحمی کا نشان بن چکی ہے۔
اُنہوں نے استفسار کیا کہ کیا مستعار لیے گئے وزراء سے بہتری کی امید کی جاسکتی ہے؟
سراج الحق نے کہا کہ جس روز گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے وزیر، مشیر بنے حکومت اسی روز ناکام ہوگئی تھی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےحکومت کا آغاز ہی اپنے نظریہ کی نفی اور یوٹرن سے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے بھارت کا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا۔