• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر کی والد کو یادگار تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

بھارتی اداکار فرحان اختر نے اپنے والد اور شاعر جاوید اختر کو ایک تصویر کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

زندگی کی 76 بہاریں دیکھنے والے جاوید اختر 17 جنوری 1945 کو گوالیئر میں پیدا ہوئے تھے، جو پیشے سے ایک شاعر اور گیت نگار ہیں۔ ان کے لکھے ہوئے گیت سننے والوں کے دلوں کے تار چھیڑ دیتے ہیں۔

جاوید اختر آج اپنی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں، جہاں ان کے بیٹے اداکار فرحان اختر نے انھیں محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

فرحان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے والد بھی کافی جوان دکھائی دے رہے ہیں۔ 

تصویر کے ساتھ کیپشن میں فرحان نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین