• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرسکے


سابق صدر پرویز مشرف بیماری کے باعث اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف کی القوز قبرستان میں تدفین کی گئی۔

 کورونا وائرس وبا کی وجہ سے تدفین میں چند افراد نے شرکت کی۔

 سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

اہلخانہ کے مطابق بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں۔

پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔

بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

تازہ ترین