• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست ستر سالوں سے ہمیں گننے سے ڈر رہی ہے، مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین  مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  عدالت نادرا اور الیکشن کمیشن سے لسٹ منگوائے سب سامنے آجائے گا، ووٹرلسٹ میں زیادہ مردم شماری میں کم ہیں ریاست ستر سالوں سے ریاست ہمیں گننے سے ڈر رہی ہے، میں خاموش نہیں رہوں گا آخری سانس تک لڑوں گا۔

کراچی میں مردم شماری کے نتائج پر سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لینےکی اپیل کردی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کو عمران خان سے غیر مخلص قرار دیا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ہم کمزور لوگ ہیں یہ حکومت ہماری نہیں سن رہی، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے سو موٹو ایکشن لیں، صرف نادرا سے کراچی کا ریکارڈ منگوالیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ نادرا سے پوچھیں کراچی میں کتنے لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کیے، نادرا نے کراچی کے ڈھائی کروڑ شناختی کارڈ جاری کیے تو کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ کیسے ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار کی طرف مت گھسیٹو، ہم کیسے بد قسمت پاکستانی ہیں، 70 فیصد کما کردیتے ہیں لیکن صحیح گنوا نہیں سکتے۔

تازہ ترین