• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح ہوگیا بی جے پی حکومت فالس فلیگ آپریشن کرتی ہے، وزارت خارجہ

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں منکشف واٹس ایپ پیغامات سے واضح ہو گیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت الیکشن جیتنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرتی ہے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور  بی جے پی حکومت ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے اور انتہا پسندانہ قوم پرستی اُبھارتی ہے۔

ان پیغامات کے انکشاف سے ہندوتوا سرکار اور بھارتی میڈیا میں موجود اس کے دوستوں کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ بھی سامنے آ گیا ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ بھارت سرکار کے ایسے اقدامات سے علاقائی امن بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، عالمی برادری بھارت کی ان حرکتوں کا نوٹس لے۔

تازہ ترین