کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکا میں مارچ میں ہونے والی ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے تمام ٹیموں کو بدھ تک تصدیق کی ہدایت کی ہے۔ پہلے 15جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم اب اس میں اضافہ کردیا گیا ہےجس کے بعد اس ایونٹ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان اور ملائیشیا کی ہاکی فیڈریشن نے اپنی ٹیموں کو بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔