• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا چین سے اقوام متحدہ کو سنکیانگ تک رسائی دینے کا مطالبہ

لندن (اے ایف پی )برطانیہ نے چین کے مسلمان اکثریتی صوبے سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں چین پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو صوبے کے دورے کی اجازت دی جائے۔اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب نے گذشتہ ہفتے ایسی کمپنیوں کے خلاف درآمدات کے نئے ضوابط متعارف کروائے تھے جنہوں نے سنیکانگ سے اشیا درآمد کیں جہاں مبینہ طور پر ایغوروں سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔وزیر خارجہ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنکیانگ میں جبری مشقت، جبری نس بندی اور انسانی حقوق کی پامالی کا ذکر کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یہ طے کرنا عدالت کا کام ہے کہ یہ نسل کشی ہے یا نہیں لیکن اس حوالے سے بات کافی آگے بڑھ چکی ہے۔

تازہ ترین