• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وباء پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آن لائن سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے دنیا پر اثرات اور تازہ ترین صورتحال پر دو روزہ آن لائن کانفرنس کا انعقادکیا گیاکرونا وائرس کے نئی لہر اور دنیا پر اس کے حالیہ اثرات کے موضوع پر دو روزہ آن لائن کانفرنس15 اور 16 جنوری کو منعقد کی گئی۔دو روزہ کانفرنس کے پہلے دن ملک بھر سے 20 منتخب کردہ اور محقیقین کی جانب سے کووڈ19 کے طب، نفسیات، سماجی تعلقات اور تعلیم پر ہونے والے اثرات کے موضوع پر کی گئی ۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران یونیورسٹی نے اپنے اساتذہ کو ان حالات میں تدریس کا عمل جاری رکھنے کے لیے لئے جدید طرز کی آن لائن تدریس کی تربیت دی تاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالب علم اس نئے چیلنج کا سامنا کرسکیں۔

تازہ ترین