• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف جہاد پر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی، فردوس عاشق

کرپشن کیخلاف جہاد پر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی، فردوس عاشق


لاہور،سیالکوٹ(اکنامک رپورٹر،نمائندہ جنگ)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف جہادپرقوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی،جو لوہے کے چنے چبانے کاچیلنج کادیتاتھااس کابھی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا، جمہوریت اور احتساب لازم و ملزوم ہیں احتساب سے فرار کی کوشش کرنے والے واویلا کر رہے ہیں اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن قومی دولت ہڑپ کرنے والوں کو کسی صورت نجات نہیں ملے گی - ناجائز اثاثوں کا ہمالیہ کھڑا کرنے والوں کو اپنے کئے کیلئے جواب دہ ہونا پڑے گا - ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں سندس فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے جمع کرانے والے خواجہ آصف کی معصومیت ایک دوسرا خواجہ ثابت کررہا ہے جو لوہے کے چنے چبانے کا چیلنج دیتا تھا لیکن لگتا ہے اب اس کا اپنا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے-انہوں نےسماجی رابطے کی سائٹ پرایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 206 ارب ریکور کرکے ملکی خزانے میں جمع کرائے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13سال بعد مکمل بحالی، برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ، کرنٹ اکائونٹ 20 سال بعد سرپلس، بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بے نقاب، گذشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کرائے، یہ ہے نیا پاکستان ۔دریں اثناء ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ میں منو بھائی کی تیسری برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کیخلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔

تازہ ترین